اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجاز مقدس پہنچنے والے دنیا کے الگ الگ ملکوں کے زائرین نے سحرٹیلی ویژن چینل کے ذرائع کو بتایاہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کو سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے شدید ذہنی ایذائیں دی جارہی ہیں اورمختلف طریقوں سے ان کی توہین کی جارہی ہے- مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ پہنچنےوالے خاص طورپر ان عازمین حج کو شیعہ وسنی کی تفریق کے بغیر پریشان کیا جارہا ہے جنھوں نے کبھی ایران کا سفر کیا ہو اور یا جن کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا لگا ہو - ان عازمین حج کا کہنا ہے کہ انہیں گھنٹوں جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر روکا گیا اور شدید ذہنی ایذائیں دی گئیں - حجازمقدس پہنچنےوالے ان عازمین حج کا کہنا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے یہ اہانت آمیز اقدامات کسی خاص مسلک یا ملک سے آنےوالے عازمین حج کے لئے نہیں ہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک کے حاجیوں کو پریشان کیا جارہا ہے -دوروز قبل بھی سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں عراق کے عازمین حج کے ہوٹل پر حملہ کرکے ان میں سے ایک شخص کو بری طرح زد و کوب کیا اور پھر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچادیا - سعودی اہلکار عازمین حج کی دعاؤں کی کتابوں کی بھی بے حرمتی کررہے ہیں -
.......
/169